ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میٹرو بس مسافروں کیلئے بری خبر،کرایوں میں 33 فیصد اضافہ

میٹرو بس مسافروں کیلئے بری خبر،کرایوں میں 33 فیصد اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک :  پنجاب کے مختلف شہروں میں چلنے والی میٹرو بس سروس کے کرایوں میں 33 فیصد اضافہ کر دیا گیا ہے۔

 اس فیصلے کے تحت مسافروں کو اب سفر کے لیے پہلے کے مقابلے میں زیادہ کرایہ ادا کرنا پڑے گا۔

   پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے مطابق کرایوں میں اضافے کا اطلاق 26 مارچ 2026 سے ہوگا۔ حکام کا کہنا ہے کہ تمام بی آر ٹی لائنز بشمول  میٹروبس لاہور کے کرایوں میں 10 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔

نئے فیصلے کے بعد راولپنڈی، لاہور اور ملتان میں چلنے والی ریڈ میٹرو بس کا کرایہ بڑھا کر 40 روپے کر دیا گیا ہے۔ اس اضافے کے بعد روزانہ سفر کرنے والے مسافروں پر مالی بوجھ میں اضافہ ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

دوسری جانب پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ گرین ٹرانسپورٹ کارڈ رکھنے والے مسافروں کو 15 روپے رعایت دی جائے گی، جس کے تحت وہ صرف 25 روپے میں سفر کر سکیں گے۔

حکام کے مطابق کرایوں میں اضافہ آپریشنل اخراجات میں اضافے اور سروس کے معیار کو برقرار رکھنے کے پیش نظر کیا گیا ہے، جبکہ رعایتی کارڈ کے ذریعے شہریوں کو ممکنہ حد تک سہولت فراہم کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔