ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اساتذہ کیلئے خوشخبری ،عائد پابندی آج سے ختم

اساتذہ کیلئے خوشخبری ،عائد پابندی آج سے ختم
کیپشن: Good News For Teachers
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :لاہور سمیت پنجاب بھر کے اساتذہ کے لئے خوشخبری، اساتذہ کے تبادلوں پر سے پابندی ختم کردی گئی۔

 تفصیلات کےمطابق آج سے اساتذہ تبادلوں کے لئے درخواستیں جمع کرواسکیں گے۔پنجاب بھر کے تین لاکھ سے زائد اساتذہ تبادلوں کے لیے اپلائی کرسکیں گے۔25 مارچ تک تبادلوں کے لیے درخواستیں جمع کروائی جاسکتی ہیں۔26 سے 8 اپریل تک تبادلوں کے لیے کاغذات کی تصدیق ہوگی۔12 اپریل کو تبادلوں کے آڈر جاری کیے جائیں گے۔

 واضح رہے کہ قبل ازیں صوبائی وزیر تعلیم مراد راس کااپنے ایک بیان میں کہناتھا کہ پاکستان تحریک انصاف نے اپنے دور حکومت میں اساتذہ کے لئے آسانیاں پیدا کی،سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے تمام دفتری و انتظامیہ کاموں کے لئےآن لائن ایپ بنادی گئی ہے۔

 انکا کہنا تھا کہ اب اساتذہ گھر بیٹھے اپنے تمام کرواسکتے ہیں۔ سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی ای. ٹرانسفر پالیسی کے نتیجے میں اب تک 74 ہزار سے زائد اساتذہ گھر بیٹھے شفاف طریقے سے اپنی ٹرانسفر کروا چکے ہیں. اس کے نتیجے میں ناصرف اساتذہ کے لیے آسانیاں پیدا ہوئیں بلکہ رشوت کے راستے بھی بند ہوئے.