ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کورونا وائرس کے پھیلاؤ کا خدشہ، شارٹ کورسز کے پیپرز ملتوی

 کورونا وائرس کے پھیلاؤ کا خدشہ، شارٹ کورسز کے پیپرز ملتوی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض) کورونا وائرس کے پھیلاؤ کا خدشہ، پنجاب بورڈ آف ٹیکنیکل ایجو کیشن کے زیر اہتمام شارٹ کورسز کے پیپرز ملتوی، چیئرمین فنی تعلیمی بورڈ ناظر خان نیازی کا کہنا ہے کہ امتحان کے نئے شیڈول کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

پھیپھڑوں کے شدید عارضے میں مبتلا کرنے والا وائرس جو چین سے شروع ہوا اب پوری دنیا میں پھیل رہا ہے،چین میں اب تک کورونا وائرس سے 78 ہزار سے زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں جبکہ 2700 ہلاک ہوئے ہیں، پاکستان میں کورنا وائرس کے دو کیسز سامنے آنے کے بعد پنجاب حکومت متحرک ہوگئی، حکومت اس جان لیوا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے مختلف اقدامات کررہی ہے، پنجاب حکومت نے لاہور سمیت صوبے بھر کے ہسپتالوں میں میڈیکل ایمرجنسی نافذ کردی، بزدار حکومت نے کورونا وائرس کے پیش نظر سکولز، کالجز اور یونیورسٹیاں بند کرنے کا فیصلہ کرلیا.

ذرائع کےمطابق کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر پنجاب بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن کے زیر اہتمام شارٹ کورسز کے پیپرز بھی ملتوی کردیئے گئے ہیں، فنی تعلیمی بورڈ کے تحت پی ایس ڈی ایف کے پیپرز17 مارچ سے شروع ہونا تھے، پیپرز تا حکم ثانی ملتوی کر دیئے گئےہیں۔

چیئرمین فنی تعلیمی بورڈ ناظر خان نیازی کا کہنا ہے کہ ملتوی کیے گئے، امتحان کے نئے شیڈول کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

Sughra Afzal

Content Writer