ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاک آئی ڈی ایپ کی مقبولیت میں ریکارڈ اضافہ، ڈاؤن لوڈز ایک کروڑ 81 لاکھ سے تجاوز

پاک آئی ڈی ایپ کی مقبولیت میں ریکارڈ اضافہ، ڈاؤن لوڈز ایک کروڑ 81 لاکھ سے تجاوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

کلیم اختر: نادرا کی ڈیجیٹل سروسز کے استعمال میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ پاک آئی ڈی ایپ کی مقبولیت نئے ریکارڈ قائم کر رہی ہے۔ ایپ کے مجموعی ڈاؤن لوڈز کی تعداد ایک کروڑ 81 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔

دستاویزات کے مطابق گزشتہ سات ماہ کے دوران شہریوں کی بڑی تعداد نے پاک آئی ڈی ایپ ڈاؤن لوڈ کی، جس کے نتیجے میں اس عرصے میں ڈاؤن لوڈرز کی تعداد 81 لاکھ 70 ہزار تک پہنچ گئی۔

اعداد و شمار کے مطابق اینڈرائیڈ صارفین پاک آئی ڈی ایپ کے سب سے بڑے صارف بن کر سامنے آئے ہیں۔ مجموعی ڈاؤن لوڈز میں اینڈرائیڈ صارفین کی تعداد 71 لاکھ 30 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے، جبکہ آئی او ایس پلیٹ فارم پر بھی ایپ کے استعمال میں مسلسل اضافہ دیکھا گیا اور 10 لاکھ 50 ہزار سے زائد ڈاؤن لوڈز ریکارڈ کیے گئے۔

نادرا کے ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر شہریوں کی بڑھتی ہوئی دلچسپی کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ مارچ سے مئی 2026 کے دوران پاک آئی ڈی ایپ کے ذریعے 13 لاکھ 61 ہزار 537 درخواستیں جمع کرائی گئیں۔

مارچ 2026 میں ایپ کے ذریعے 3 لاکھ 96 ہزار سے زائد درخواستیں موصول ہوئیں، اپریل میں یہ تعداد بڑھ کر 4 لاکھ 47 ہزار 799 تک جا پہنچی، جبکہ مئی کے دوران 5 لاکھ 17 ہزار 696 درخواستیں ریکارڈ کی گئیں، جو آن لائن خدمات کے بڑھتے ہوئے رجحان کی عکاسی کرتی ہیں۔

پاک آئی ڈی ایپ کے ذریعے شہری قومی شناختی کارڈ، ب فارم، فیملی رجسٹریشن سرٹیفکیٹ اور دیگر اہم دستاویزات کی خدمات گھر بیٹھے حاصل کر رہے ہیں، جس سے نادرا مراکز پر رش میں کمی اور عوام کو سہولت فراہم کرنے میں مدد مل رہی ہے۔