ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم، بالائی حصوں میں بارش کا امکان، محکمہ موسمیات

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم، بالائی حصوں میں بارش کا امکان، محکمہ موسمیات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

روزینہ علی : آج رات موسم کی صورتحال کے حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اورخشک رہے گا ، تاہم کشمیر ، گلگت بلتستان ، بالائی خیبرپختونخوا ،اسلام آباد، خطہ پوٹھوہاراورشمال مشرقی پنجاب میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر آندھی ، جھکڑ چلنے اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق  سبی47، بھکر،جوہر آباد، جیکب آباد46، دادو، گوجرانوالہ، منڈی بہاؤالدین،نوکنڈی اورسرگودھامیں 45 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا ہے۔ 

ہفتہ کے روز موسم کی صورتحال 

ہفتہ کے روز موسم کی صورتحال کے متعلق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور گر دو نواح میں دن کے اوقات میں موسم گرم اور خشک جبکہ شام یا رات میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ آندھی ، جھکڑ چلنے اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، تاہم شام یا رات میں دیر، سوات، مالاکنڈ،باجوڑ ،کوہستان، چترال ، شانگلہ،بٹگرام، بونیر ،مانسہرہ ، ایبٹ آباد،ہری پور ،پشاور، کوہاٹ، ہنگو، کرک، بنوں، لکی مروت، ٹانک، مہمند، خیبر، اور کزئی، کرم اور وزیرستان میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ چند مقا مات پر بارش کا امکان ہے ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک جبکہ وسطی اور جنوبی اضلاع میں موسم شدید گرم رہنے کا امکان ہے، تاہم شام یا رات میں مری ،گلیات،راولپنڈی، اٹک، جہلم ، چکوال،گجرات، گوجرانوالہ، وزیر آباد، سیالکوٹ، نارووال، منڈی بہاؤالدین،اوکاڑہ،قصور،حافظ آباد اور لاہور میں چند مقامات پر آندھی ،جھکڑ چلنے اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، تاہم شام یا رات میں ژوب، شیرانی، موسیٰ خیل، بارکھان، ڈیرہ بگٹی، نصیر آباد، جعفر آباد، قلات، خضدار،لسبیلہ اورآواران میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ آندھی ، جھکڑ چلنے اورگرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔ سندھ کے بیشتر بالائی اضلاع میں موسم شدید گرم جبکہ ساحلی علاقوں میں گرم اور مرطوب رہے گا،  تاہم وسطی اور جنوبی اضلاع میں بعد از دوپہر گرد آلود ہوائیں، جھکڑ چلنے کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے ۔