سٹی42: فردوس عاشق اعوان کس حیثیت سے پنجاب کے بجٹ کی بریفنگ دے رہی ہیں، سیکرٹری اطلاعات مسلم لیگ ن پنجاب عظمی بخاری کہتی ہیں کہ فردوس عاشق اعوان کی باتوں کا جواب دینا جانتے ہیں مگرتہذیب کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑیں گے۔
سیکرٹری اطلاعات مسلم لیگ ن پنجاب عظمی بخاری کا کہنا ہےکہ فردوس عاشق اعوان سیاسی بات کا سیاسی جواب دیں، عظمی بخاری کا کہنا تھا کہ خواتین ہونے کی حیثیت سے ہم رول ماڈل ہوتی ہیں لیکن فردوس عاشق اعوان جس زبان میں گفتگو کرتی ہیں وہ مناسب نہیں، تحریک انصاف کی حکومت نا کام ہوچکی ہے۔