بلاول بھٹو حکومت کو ٹف ٹائم دینے کیلئے تیار، آج لاہور آئیں گے

بلاول بھٹو حکومت کو ٹف ٹائم دینے کیلئے تیار، آج لاہور آئیں گے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری آج لاہور آئیں گے،جہاں وہ اہم پارٹی اجلاسوں کی صدارت کریں گے۔

بلاول بھٹو زرداری کی ملک گیر رابطہ عوام مہم کا شیڈول تیار، 18 جون سے حکومت کے خلاف رابطہ عوام مہم شروع کریں گے،بلاول بھٹو نے زرداری ہاؤس اسلام آباد میں پنجاب اور خیبرپختونخوا کی قیادت سے مشاورت کی، بلاول بھٹو کی رابطہ عوام مہم کے پہلے مرحلے کا شیڈول آج جاری ہوگا۔

چیئرمین پی پی چاروں صوبوں میں جلسے اور بار ایسوسی ایشنز، ورکرز کنونشن سے بھی خطاب کریں گے، پارٹی کی صوبائی قیادت بھی نچلی سطح تک جلسے کرے گی، جلسوں میں مہنگائی، بیروزگاری سمیت حکومت کی مبینہ ناکامیوں کو اجاگر کیا جائے گا۔

لاہور میں قیام کے دوران بلاول بھٹو رابطہ عوام مہم پر قائدین سے مشاورت کریں گے، چیئرمین پی پی صوبائی نائب صدر اسلم گل سے ان کے بھائی کے انتقال پر تعزیت بھی کریں گے۔

Sughra Afzal

Content Writer