ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نوجوانوں کے لیے اسٹارٹ اپس، کیریئر گائیڈنس، تربیتی پروگراموں، کھیلوں اور ٹیلنٹ کی سرپرستی کا دائرہ مزید وسیع ؛ وزیر اعلیٰ کے پی کے کا اعلان

نوجوانوں کے لیے اسٹارٹ اپس، کیریئر گائیڈنس، تربیتی پروگراموں، کھیلوں اور ٹیلنٹ کی سرپرستی کا دائرہ مزید وسیع ؛ وزیر اعلیٰ کے پی کے کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی کی زیر صدارت یوتھ پالیسی 2026 سے متعلق اجلاس  ہوا۔ وزیر اعلی نے  نوجوانوں کے لیے اسٹارٹ اپس، کیریئر گائیڈنس، تربیتی پروگراموں، کھیلوں اور ٹیلنٹ کی سرپرستی کا دائرہ مزید وسیع  کرنے کا اعلان کردیا ۔ 

 وزیراعلیٰ  نے جوان مراکز کے مجوزہ گورننگ بورڈ میں عوامی نمائندوں کو شامل کرنے کی ہدایت کردی ۔ وزیر اعلیٰ کی زیر تعمیر جوان مراکز کو جلد مکمل اور فعال بنانے کی بھی ہدایت   کی ۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا  نے کہا نوجوانوں کو تعلیم، ہنر، روزگار اور کاروبار کے یکساں مواقع فراہم کرکے ان کی صلاحیتوں کو نکھارا جائے گا۔صوبائی یوتھ پالیسی نوجوانوں کو ترقی کے مساوی مواقع فراہم کرنے کی ضمانت بنے گی۔

نوجوانوں کے لیے اسٹارٹ اپس، کیریئر گائیڈنس، تربیتی پروگراموں، کھیلوں اور ٹیلنٹ کی سرپرستی کا دائرہ مزید وسیع کیا جائے گا، ہمارے قائد عمران خان کا وژن نوجوانوں اور انسانوں پر سرمایہ کاری ہے، اس پر من و عن عملدرآمد جاری ہے ۔

وزیر اعلیٰ نے  سپورٹس کوچز کو بین الاقوامی کوچز سے ٹریننگ کروانے کے لیے بھی اقدامات کی ہدایت کی ۔ بریفنگ کے مطابق  اے ڈی پی 2026-27 میں صوبائی یوتھ پالیسی پر عملدرآمد کے لیے 70 کروڑ روپے لاگت کی دو اسکیمیں شامل ہیں،جوان مراکز کے ذریعے نوجوانوں کی اسکلز، ڈیجیٹل لرننگ، کیریئر ڈویلپمنٹ، تربیتی پروگراموں اور سیمینارز پر 170 ملین روپے خرچ کیے جائیں گے،نوجوانوں کی استعداد کار، یوتھ انٹرپرینیورشپ، اسٹارٹ اپ چیلنجز، بزنس پلان مقابلوں، کیریئر فیئرز اور انٹرپرینیورشپ نمائشوں کے لیے 115 ملین روپے مختص ہیں،صوبائی و ضلعی سطح پر یوتھ ٹیلنٹ ہنٹ، آئی ٹی ہیکاتھونز، ٹیکنالوجی مقابلوں، یوتھ فیسٹیولز، کنونشنز اور ایکسچینج پروگرامز کے انعقاد کے لیے 120 ملین روپے مختص ہیں، ماحولیاتی تحفظ، کلائمیٹ ایکشن، موسمیاتی آگاہی مہمات اور شجرکاری سرگرمیوں میں نوجوانوں کی فعال شمولیت کے لیے 60 ملین روپے مختص ہیں۔