ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نادرا کا ایک اور اہم اقدام، میگا سینٹرز میں ٹیبلیٹ کاؤنٹرز قائم

نادرا کا ایک اور اہم اقدام، میگا سینٹرز میں ٹیبلیٹ کاؤنٹرز قائم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

محمدخورشید رحمانی: نادرا نے عوامی سہولیات میں بہتری کے لیے ایک اور اہم قدم اٹھاتے ہوئے میگا سینٹرز میں ٹیبلیٹ کاؤنٹرز قائم کر دیے ہیں، جس سے شناختی دستاویزات کے اجرا کا عمل مزید تیز اور آسان ہو گیا ہے۔

ڈیفنس نادرا میگا سینٹر آنے والے شہریوں کا کہنا ہے کہ نئی سہولت کی بدولت انہیں لمبی قطاروں میں انتظار نہیں کرنا پڑا، بلکہ ٹیبلیٹ کاؤنٹر پر چند ہی منٹ میں ان کا پراسیس مکمل ہو گیا۔

شہریوں نے بتایا کہ پہلے شناختی کارڈ کے حصول کے لیے طویل انتظار کرنا پڑتا تھا، تاہم اب نئی ڈیجیٹل سہولت کے باعث وقت اور محنت دونوں کی بچت ہو رہی ہے۔

شہریوں نے نادرا کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ ٹیبلیٹ کاؤنٹرز کے قیام سے شناختی کارڈ سمیت دیگر خدمات کے حصول کا عمل زیادہ سہل اور مؤثر ہو گیا ہے۔

نادرا کے مطابق عوام کو جدید، تیز رفتار اور آسان خدمات کی فراہمی کے لیے ڈیجیٹل سہولیات میں مزید بہتری لانے کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔