شاہد سپرا: لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی ( لیسکو) نے مون سون سیزن کے دوران بجلی کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنانے کے لیے تمام انتظامات مکمل کر لیے ہیں۔
شدید بارشوں اور طوفانی موسم سے نمٹنے کے لیے جامع ایس او پیز نافذ کر دیے گئے ہیں، جبکہ ہیڈکوارٹر اور تمام آپریشن سرکلز میں فوکل پرسنز بھی مقرر کر دیے گئے ہیں۔
لیسکو کے مطابق ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ایمرجنسی گینگز کو متحرک کر دیا گیا ہے، جبکہ ٹرالی ماؤنٹڈ ٹرانسفارمرز اور ضروری حفاظتی سامان کی دستیابی بھی یقینی بنا دی گئی ہے تاکہ کسی بھی خرابی کی صورت میں بجلی کی بحالی کا عمل فوری طور پر مکمل کیا جا سکے۔
چیف ایگزیکٹو آفیسر لیسکو نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ بارشوں کے دوران ٹوٹی ہوئی بجلی کی تاروں، خراب ٹرانسفارمرز اور جھکے ہوئے بجلی کے کھمبوں سے دور رہیں۔ انہوں نے والدین کو ہدایت کی کہ بچوں کو بھی بجلی کی تنصیبات اور گری ہوئی تاروں کے قریب جانے سے روکیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔