ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ماہ صفر کا چاند کب نظر آئے گا؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی

ماہ صفر کا چاند کب نظر آئے گا؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اقصی شیخ:محکمہ موسمیات نے ماہ صفر کے چاند سے متعلق پیش گوئی کردی.

محکمہ موسمیات اور سپارکو نے ماہِ صفر 1448 ہجری کے چاند سے متعلق پیش گوئی جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ 15 جولائی کی شام نئے چاند کی رویت کے امکانات انتہائی روشن ہیں، جبکہ یکم صفر 16 جولائی بروز جمعرات ہونے کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق نیا چاند 14 جولائی کو دوپہر 2 بج کر 43 منٹ پر پیدا ہوگا، جبکہ سپارکو کے مطابق چاند کی پیدائش 2 بج کر 44 منٹ پر ہوگی۔ دونوں اداروں کا کہنا ہے کہ 15 جولائی کی شام ملک کے بیشتر علاقوں، خصوصاً سندھ میں چاند نظر آنے کے اچھے امکانات موجود ہیں۔

سپارکو کے مطابق غروبِ آفتاب کے وقت چاند کی عمر تقریباً 29 گھنٹے ایک منٹ ہوگی، جبکہ ساحلی علاقوں میں غروبِ آفتاب اور غروبِ ماہتاب کے درمیان تقریباً 65 منٹ کا وقفہ متوقع ہے، جو رویتِ ہلال کے لیے موزوں تصور کیا جاتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں چاند دیکھنے کا آخری وقت رات 8 بج کر 28 منٹ تک ہوگا اور غروبِ آفتاب کے بعد چاند تقریباً 64 منٹ تک افق پر موجود رہے گا۔ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم جزوی ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔

حکام کے مطابق 16 جولائی سے نئے اسلامی مہینے صفر المظفر کا آغاز متوقع ہے، جس کے ساتھ ہی ماہِ محرم الحرام اختتام پذیر ہوگا۔

 واضح رہے کہ چاند کی رویت اور نئے اسلامی مہینے کے آغاز کا حتمی اعلان مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کرے گی۔