(ویب ڈیسک) استحکام پاکستان پارٹی نے پی ٹی آئی کی بڑی وکٹ اڑا دی،انصاف لائرزفورم پنجاب کے نائب صدرعبدالمُناف خان استحکام پاکستان پارٹی میں شامل ہوگئے۔
نجی ٹی وی کے مطابق صدراستحکام پاکستان پارٹی عبدالعلیم خان سے پی ٹی آئی کے سابق رہنماؤں نے ملاقاتیں کیں ہیں۔لائرز فورم کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نےانصاف کےنام پرآئین وقانون کا کھلواڑ کیا،عبدالمناف خان نے کہا ملکی ترقی اور خوشحالی کیلئے استحکام پاکستان پارٹی کا بھرپور ساتھ دینگے۔
عبدالعلیم خان نے لائرز فورم کے رہنماؤں کی استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت پرخیرمقدم کیا۔ اس موقع پرصدراستحکام پاکستان پارٹی عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ ذاتی نہیں ملکی مفاد عزیز ہے۔ یاست بچانے کیلئےعملی میدان میں اترے ہیں۔ استحکام پاکستان پارٹی وطن عزیزکو ہرحال میں مستحکم دیکھنا چاہتی ہے۔
صدراستحکام پاکستان پارٹی نے کہا مسائل کا انبار لگا ہوا ہے، اہل قیادت ہی ملک کومشکلات سے نکال سکتی ہے، وکلا برادری کا سیاست اورقومی معاملات میں ہمیشہ کلیدی کرداررہاہے، گمراہ کن پراپیگنڈاقومی اداروں اورملکی مستقبل کیلئے انتہائی خطرناک ہے،عوام بالخصوص یوتھ پر فتنےاورسازش کی سیاست کھل کرآشکارہوچکی ہے،ریاست اوراداروں پردہشتگردی اورحملے کسی صورت قابل برداشت نہیں۔