(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے سپریم کورٹ کے تفصیلی فیصلے پر اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
گزشتہ روز سپریم کورٹ نے عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کی رولنگ کے خلاف سو موٹو نوٹس کا تفصیلی فیصلہ جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ بیرونی مداخلت سے متعلق پی ٹی آئی کی دلیل سے متفق نہیں ہیں۔
عدالت کے تفصیلی فیصلے میں کہا گیا تھا کہ ڈپٹی اسپیکر کا تحریک عدم اعتماد مسترد کرنے کا فیصلہ غیر آئینی ہے لہٰذا وزیر اعظم کا اسمبلیاں تحلیل کرنے کا حکم غیر قانونی قرار دیتے ہوئے کالعدم قرار دیا جاتا ہے۔
عدم اعتماد کے معاملے پر معزز سپریم کورٹ کے تفصیلی فیصلے نے عمران خان کے جھوٹ اور پروپیگنڈے کو بے نقاب کر دیاہے۔ عمران خان نے آئین شکنی کرتے ہوئے حکومت کی تبدیلی کو جس طرح سازشی بیانے کا رنگ دینے کے لئےجھوٹ گھڑا، وہ انتہائی قابل شرم ہے۔ سب کو عدالت کا یہ فیصلہ ضرور پڑھنا چاہئے۔
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) July 14, 2022
اب اس معاملے پر وزیراعظم شہباز شریف نے بھی سوشل میڈیا پر بیان جاری کیا ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے ٹوئٹر پر لکھا کہ عدم اعتماد کے معاملے پر معزز سپریم کورٹ کے تفصیلی فیصلے نے عمران خان کے جھوٹ اور پروپیگنڈے کو بے نقاب کر دیا ہے۔
Honourable Supreme Court's detailed judgement on Vote of No Confidence exposes the lies & propaganda indulged in by Imran Khan & Co. Utterly shameful how IK tried to undermine the Constitution & manufactured the lie of "regime change". The judgement is a must read for everyone.
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) July 14, 2022
شہباز شریف نے مزید لکھا کہ عمران خان نے آئین شکنی کرتے ہوئے حکومت کی تبدیلی کو جس طرح سازشی بیانے کا رنگ دینے کے لیے جھوٹ گھڑا، وہ انتہائی قابل شرم ہے، سب کو عدالت کا یہ فیصلہ ضرور پڑھنا چاہیے۔