ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وفاقی کابینہ کا 100 تا 5000 کے نئے ڈیزائن کردہ نوٹ متعارف کروانے کا فیصلہ

وفاقی کابینہ کا 100 تا 5000 کے نئے ڈیزائن کردہ نوٹ متعارف کروانے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا

 وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج وزیراعظم ہاؤس ، اسلام آباد میں منعقد ہوا.وفاقی کابینہ کو وزارت خزانہ کی جانب سے اسٹیٹ بینک آف پاکستان سے جاری ہونے والے بینک نوٹوں کے نئے ڈیزائن کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ نئے کرنسی نوٹوں کو جدید عصری تقاضوں کے حوالے سے ڈیزائن کیا جا رہا ہے اور اس حوالے سے بین الاقوامی ماہرین کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔ ایک سو، پانچ سو، ایک ہزار اور پانچ ہزار روپے کے نئے ڈیزائن کے بینک نوٹ متعارف کروائے جائیں گے۔نئے کرنسی نوٹوں میں زیادہ بہتر سیکیورٹی تھریڈ استعمال کیا جائے گا۔

نئے کرنسی نوٹوں کی ڈیزائن میں پاکستان کی علاقائی اور جغرافیائی تنوع اور تاریخی یادگاروں کو جگہ دی گئی ہے جبکہ خواتین کی قومی ترقی میں  شمولیت اور ماحولیاتی تبدیلی جیسے اہم معاشرتی موضوعات کو بھی ڈیزائن کا حصہ بنایا جائے گا۔  وفاقی کابینہ نے کرنسی نوٹوں کے نئے ڈیزائن پر غور و خوض کے لئے کابینہ کمیٹی تشکیل دے دی۔

وفاقی کابینہ نے وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کی جانب سے پیش کی گئی پرائیویٹ حج آپریٹرز کمپنیز کی تھرڈ پارٹی کے ذریعے رجسٹریشن اور جانچ کے حوالے سے پرائیویٹ حج پالیسی 2027-2030 کا مسودہ کابینہ اراکین کی آراء کی روشنی میں مزید  غور و خوض کے لئے حج پالیسی کمیٹی کو بھجوانے کی ہدایت کر دی۔وفاقی کابینہ نے کابینہ کمیٹی برائے توانائی کے 24 دسمبر ، 2025 کے اجلاس میں کئے گئے فیصلوں کی توثیق کر دی۔وفاقی کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کے 23 دسمبر, 2025 کے اجلاس میں کئے گئے فیصلوں کی توثیق کر دی۔