ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان ایران فیری سروس کی پہلی روانگی موخر، نئی تاریخ کا بعد میں اعلان

 پاکستان ایران فیری سروس کی پہلی روانگی موخر، نئی تاریخ کا بعد میں اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اشرف خان) ایران میں کشیدہ صورتحال کے باعث پاکستان ایران فیری سروس کا پہلا سفر موخر کردیا گیا۔صورت حال بہتر ہونے پر نئی تاریخ کا اعلان کیا جاے گا۔
تفصیلات کے  مطابق کیپرز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نے بتایا ہے کہ فیری سروس کی بکنگ روک دی گئی  ہے۔اس سے قبل کیپرز  کی انتظامیہ نے فیری سروس کا آغاز جنوری کے آخری ہفتے میں کرنے کا اعلان کیا تھا۔اب انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ایران میں حالات کے باعث فیصلہ کیا گیا ہے کہ فیری سروس کا آغاز مؤخر کر دیا جائے۔ صورت حال بہتر ہونے پر نئی تاریخ کا اعلان کیا جاے گا۔
 یاد رہے کہ پاک ایران  فیری  سروس کے لئے پہلے فیری ٹرمینل کا افتتاح 8 جنوری کو کراچی میں کیا گیا تھا۔اس فیری سروس کا دائرہ کار خلیج تعاون کونسل، (جی سی سی )ممالک تک پھیلایا جائے گا۔ 

پاکستان ایران فیری سروس کےافتتاح کے موقع پر بتایا گیا تھا کہ ، پاکستان سے پہلی مسافر فیری 20 جنوری تک چلا دی جائے گی۔ پہلی فیری 246 مسافروں کو لے کر ایران کی بندرگاہ چاہ بہار جائے گی۔اس موقع پر تقریب سے خطاب میں وزیر بحری امور جنید انوار چوہدری نے کہا تھا کہ یہ فیری ٹرمینل اور سروس میری ٹائم سیکٹر کے لیے بڑا موقع ہے۔ توقع کی جا رہی ہے کہ یہ فیری سروس نہ صرف زائرین بلکہ سیاحت کے شوقین افراد کے لیے بھی ایک سستا اور آرام دہ سفری متبادل ثابت ہوگی۔