دو دن اہم، موسم کیا گل کھلائے گا، میٹ آفس کی فورکاسٹ

Weather forecast, MET Office predicition, Weather, Fog, Smog spell, Al-Nino Phenomina, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

روزینہ علی:  پنجاب اور سندھ کے کن کن علاقوں میں دھند آئندہ دو روز کے دوران کیا گل کھلائے گی، محکمہ موسمیات نے خبردار کر دیا۔

میٹ آفس کی فورکاسٹ میں بتایا گیا ہے کہ آئندہ دو روز کے دوران پنجاب، خیبرپختونخوا اور بالائی سندھ کے میدانی علاقے شدید دھند کی لپیٹ میں رہیں گے۔ دھند کے باعث پنجاب کے بیشتر علاقوں میں دن کے درجہ حرارت معمول سے کم رہیں گے۔

آج رات موسم کی  صورتحال

اتوار کے روز ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی علاقوں میں شدید سرد رہے گا ۔ پنجاب ، خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں شدید دھند اور سموگ چھائے رہے گی۔

سوموار  کے روزموسم کا رنگ

اسلام آباد اور گر دو نواح میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ صبح کہرا پڑنے کا امکان ہے۔

     خیبرپختونخوا:              صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی اضلاع میں شدید سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا ۔ چارسدہ ، مردان،نوشہرہ ، صوابی ، پشاور، لکی مروت، بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان اور گردونواح میں صبح اور رات کے اوقات میں شدید دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔


  پنجاب:              صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ مری، گلیات اور گر دو نواح میں شدید سرد رہے گا۔ بہاولپور ،ساہیوال ، اوکاڑہ ،قصور،لاہور ،سیالکوٹ، نارووال،گوجرانوالہ، جہلم ، منگلا،فیصل آباد، جھنگ،سرگودھا،منڈی بہاؤالدین،ٹوبہ ٹیک سنگھ،خانیوال ،ملتان ، خان پور،رحیم یار خان ، حافظ آباد ،بھکر ،لیہ، ڈیرہ غا زی خان اور گر دو نواح میں شدید دھند / سموگ چھائے رہے گی۔ جس کے باعث صوبے کے بیشتر اضلاع میں دن کے درجہ حرات معمول سے کم رہیں گے۔ خطہ پوٹھوہار میں صبح کے اوقات میں بعض مقامات پر کہرا پڑنے کی فورکاسٹ کی گئی ہے۔

بلوچستان:        صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی اضلاع میں شدید سرد اور جزوی ابرآلود رہے گا۔

سندھ:         صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ جیکب آباد، موہنجوداڑو، سکھر، لاڑکانہ ، دادو، گھوٹکی، خیر پور، کشمور اور پڈعیدن میں شدید دھند/سموگ چھائے رہنے کا امکان بتایا گیا ہے۔


کشمیر/گلگت بلتستان:          کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم شدید سرد اور خشک رہےگا۔