وزیراعظم عمران خان نے پہلی قومی سلامتی پالیسی کا اجرا کردیا

National Security Policy
کیپشن: National Security Policy
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے پاکستان کی پہلی قومی سلامتی پالیسی کا اجرا کردیا۔

وزیراعظم عمران خان نےملکی پہلی قومی سلامتی پالیسی کا اجرا کردیا ، 100 سے زائد صفحات پر مشتمل پالیسی کا آدھا حصہ پبلک کیا جارہا ہے، پالیسی اکانومی، ملٹری اور ہیومن سیکیورٹی کے 3 بنیادی نکات پر مشتمل ہے، اکانومی سیکیورٹی کوقومی سلامتی پالیسی میں مرکزی حیثیت دی گئی ہے، پاکستان میں قومی سلامتی سے متعلق پہلی بار جامع پالیسی تیارکی گئی ہے، سلامتی پالیسی پر سالانہ بنیادوں پر نظرثانی کی جائے گی۔

ہرنئی حکومت کو پالیسی پر ردوبدل کا اختیارحاصل ہو گا جبکہ نیشنل سیکیورٹی کمیٹی قومی سلامتی پالیسی کی وارث ہو گی اور ہر مہینے حکومت نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کو عملدرآمد رپورٹ پیش کرنے کی پابند ہوگی، قومی سلامتی پالیسی میں 2 سوسے زائد پالیسی ایکشن وضع کیے گئے ہیں، پالیسی ایکشن کا حصہ کلاسیفائیڈ تصور ہو گا، خطے میں امن، رابطہ کاری اور ہمسایہ ممالک سےتجارت پالیسی کابنیادی نقطہ ہے جبکہ ہائبرڈ وار فیئر بھی قومی سلامتی پالیسی کا حصہ ہے۔

قومی سلامتی پالیسی میں ملکی وسائل کو بڑھانے کی حکمت عملی دی گئی ہے، کشمیر کو پاکستان کی سلامتی پالیسی میں اہم قرار دیا گیا، مسئلہ کشمیر کا حل پالیسی کی ترجیحات میں شامل ہے، پالیسی میں بڑھتی آبادی کو ہیومن سیکیورٹی کا بڑا چیلنج قرار دیا گیا ہے ، شہروں کی جانب ہجرت، صحت، پانی، ماحولیات، فوڈ، صنفی امتیاز ہیومن سیکیورٹی کے اہم عنصر ہے۔

ایران سے معاملات عالمی پابندیاں ختم ہونے کے بعد بڑھانے کا اختیار حکومت وقت کو تجویز کیا گیا ہے جبکہ گڈ گورننس، سیاسی استحکام اور فیڈریشن کی مضبوطی پالیسی کا حصہ ہے۔