مریم نواز سے سابق وزیر مفتاح اسماعیل کی جاتی امراء میں ملاقات

مریم نواز سے سابق وزیر مفتاح اسماعیل کی جاتی امراء میں ملاقات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( عمر اسلم ) نائب صدر مسلم لیگ (ن) مریم نواز سے سابق وزیر مفتاح اسماعیل کی جاتی امراء رائیونڈ میں ملاقات، مریم نواز کی مفتاح اسماعیل کو رہائی پر مبادکباد جبکہ ملکی سیاسی صورتحال پر بھی گفتگو کی گئی۔

نائب صدر مسلم لیگ (ن) مریم نواز سے ایل این جی کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ سے ضمانت پر رہا ہونے والے لیگی رہنما مفتاح اسماعیل سے ملاقات ہوئی جس میں مریم نواز نے مفتاح اسماعیل کو رہا ہونے پر مبارکباد دی۔

مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت ناکام ہوچکی ہے اور اپنی ناکامیوں کو چھپانے کے لیے سیاسی انتقامی کارروائیاں کرہی ہے جس سے خوفزدہ ہونے والے نہیں اور مسلم لیگ (ن) کے ساتھ کھڑے ہیں۔

لیگی رہنما مفتاح اسماعیل نے مریم نواز سے سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کی طبیعت کے حوالے سے دریافت کرتے ہوئے ان کی صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل منشیات کیس میں رہا ہونے والے مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ سے بھی مریم نواز نے ملاقات کی تھی۔