شاہ رخ ندیم: رہنما پاکستان تحریک انصاف سیدہ سلونی بخاری کی رسم چہلم کی تقریب گلبرگ میں انکی رہائیش گاہ پر ہوئی۔ سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔
تفصیلات کے مطابق گلبرگ میں واقع سیدہ سلونی بخاری کی رہائش گاہ پر منعقدہ رسم چہلم میں ایم پی اے سعدیہ سہیل رانا، رہنما پاکستان تحریک انصاف حامد خان، شمسہ علی، روبینہ عزیز، نگہت ہاشمی، روبینہ جمیل، نائلہ سہیل، صبا بٹ اور روہی بخاری سمیت دیگر سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔
رسم چہلم کے موقع پر قرآن خوانی کا اہتمام بھی کیا گیا۔ مرحومہ کے ایصال ثواب اور مغفرت کے لئے دعا بھی کرائی گئی۔