ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

  حکومت کا روشن پنکھا روشن پاکستان پروگرام کا آغاز 

  حکومت کا روشن پنکھا روشن پاکستان پروگرام کا آغاز 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک : حکومت پاکستان نے گھریلو بجلی کی بچت اور توانائی کے تحفظ کیلئے روشن پنکھا روشن پاکستان پروگرام کا آغاز کردیا ہے۔

نیشنل انرجی کنزرویشن اتھارٹی (نییکا) کے مطابق پروگرام میں حصہ لینے والے گھرانےhttps://efan.gov.pk  ویب پورٹل یا موبائل ایپ کے ذریعے درخواست دے سکتے ہیں، اہل درخواست دہندگان کو پرانے پنکھے 5ـ اسٹار توانائی بچانے والے نئے ماڈلز سے بدلنے کے لیے مالی تعاون فراہم کیا جائے گا جو کہ پنکھوں کی تعداد اور اہلیت کے حساب سے 12 ہزار سے 3 لاکھ روپے تک ہوسکتا ہے۔

نئے پنکھے انسٹالیشن کے بعد پرانے پنکھے ناقابل استعمال بنا دیے جائیں گے تاکہ دوبارہ استعمال نہ ہوں، درخواست دہندگان اپنے درخواست کی حیثیت پورٹل یا ایپ کے ذریعے ٹریک کر سکتے ہیں اور ادائیگی ہر ماہ بجلی کے بل میں آسان اقساط کے ذریعے کی جائے گی۔

اہلیت کے لیے ضروری ہے کہ درخواست دہندہ کے پاس درست شناختی کارڈ، رجسٹرڈ بجلی کا کنکشن ہو اور گزشتہ دو سال میں بل کی ادائیگی میں چار سے زیادہ تاخیر نہ ہوئی ہو، حکام کا کہنا ہے کہ یہ اقدام نہ صرف گھریلو سطح پر توانائی پر بچت کرے گا بلکہ قومی توانائی کے بحران اور ماحولیاتی تحفظ میں اہم کردار ادا کرے گا۔