ایم این اے شائستہ پرویز ملک نے این اے 133 آفس کا چارج سنبھال لیا

ایم این اے شائستہ پرویز ملک نے این اے 133 آفس کا چارج سنبھال لیا
کیپشن: PMLN MNA Shahista Pervaiz Malik
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فصیح اللہ)ایم این اے شائستہ پرویز ملک نے حلقہ این اے 133 آفس کا چارج سنبھال لیا،شائستہ پرویزکہتی ہیں این اے 133 کو مسلم لیگ ن کا مضبوط ترین قلعہ بنائیں گی۔ 

مسلم لیگ ن کی این اے 133 سے منتخب رکن قومی اسمبلی شائستہ پرویز ملک کی ٹاؤن شپ آفس آمد پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں۔ایم این اے علی پرویز ملک، ایم پی اے رمضان صدیق بھٹی ،ٹکٹ ہولڈر پی پی 167 میاں سلیم اور ٹکٹ ہولڈر پی پی 168 رانا خالد قادری بھی موجود تھے۔

سابق چیئرمین طارق کمبوہ، اشفاق جٹ،رانا صفدر،ملک حمزہ،مہر فواد اور صغیر اعوان بھی موجود تھے۔شہباز چدھڑ، سہیل ستار،ملک لالی سمیت کارکنان کی بڑی تعداد استقبال میں شریک ہوئی۔ایم این اے شائستہ پرویز ملک نے آفس میں پہلے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کارکنان سے خطاب کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ اللہ کے بعد قائدین کا شکر ادا کرتی ہوں جنہوں نے ہم پر اعتماد کیا،آپ سب لوگوں کا شکریہ جن کی بدولت یہاں تک پہنچی، عہد کرتی ہوں کہ مل کر اس حلقہ میں اتحاد، محبت اوربرداشت پیدا کریں گے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer