ویب ڈیسک : بجلی مہنگی ہوتی ہے تو سب کچھ مہنگا ہوتا ہے ، تیل مہنگا ہوتا ہے تو مہنگائی بڑھ جاتی ہے ۔وزیر اعظم عمران خان کا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے الیکشن کا سوچنے کی بجائے آگے بڑھنے کی پلاننگ کی ہے ۔پی ٹی آئی والے گھبرائے ہوئے نہیں، ان کی سخت تربیت کی ہے، جوگھبرائے ہوئے ہیں ان کو شجاعت حسین کی صحت کا خیال آج یاد آیا۔
اسلام آباد میں ہائیڈرو پاور ڈویلپمنٹ سے متعلق بین الاقوامی سمپوزیم میں وزیراعظم کا خطاب کہا، کالاباغ ڈیم بہت اچھی سائٹ پر ہے، کالاباغ ڈیم پر سندھ حکومت کو قائل کرنا ہوگا۔ وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ہمارا دشمن سندھ کے بھائیوں کو ورغلا نے کی کوشش کرتا ہے، پی ٹی آئی والے گھبرائے ہوئے نہیں، ان کی سخت تربیت کی ہے، جوگھبرائے ہوئے ہیں ان کو شجاعت حسین کی صحت کا خیال آج یاد آیا۔
انہوں نے کہا کہ مونس الہیٰ کی فیملی پر ہمارا اعتبار ہے ، ہم نے ماضی میں بدقسمتی سے زیادہ ڈیمز نہیں بنائیں۔عمران خان نے کہا کہ جب تیل مہنگا ہوتا ہےتو بجلی پر بھی اثر ہوتاہے، طویل المدتی منصوبوں کی قلت کے باعث آ ج مسائل کا سامنا ہے، ہم نے الیکشن کا سوچنے کے بجائے آگے چلنے کا سوچاہے، ہماری آباد ی بڑھ رہی ہے اور وسائل کم ہورہےہیں۔
تقریب سے خطاب میں وزیراعظم نے مزید کہا کہ بلوچستان اور پنجاب میں ذرخیز زمینیں ہیں مگر پانی کی کمی کا سامناہے، پانی ذخیرہ کرنے کے لیے ہمیں ڈیمز کی ضرورت ہے، ڈیمز سے پانی کا مسئلہ کم ہوتا ہے، زمینوں کے لیے پانی تک رسائی ممکن ہوتی ہے۔