(سٹی 42) سابق پولیس انسپکٹر عابد باکسر کو مزید دو مقدمات میں بے گناہ قرار دے دیا گیا، سیشن عدالت نے عابد باکسر کی عبوری ضمانت میں 23 فروری تک توسیع کردی۔
سیشن عدالت میں سابق پولیس انسپکٹر عابد باکسر کی عبوری ضمانت کیس کی سماعت ہوئی ، عابد باکسر عدالت پیش ہوئے، فاضل عدالت میں تھانہ قلعہ گجر سنگھ کے تفتیشی افسر نے رپورٹ پیش کردی، جس میں عابد باکسر کو 2 مزید مقدمات میں بے گناہ قرار دیا گیا۔ دیگر مقدمات میں عدالت نے عابد باکسر کی قبل از گرفتاری ضمانت میں 23 فروری تک توسیع کردی۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عابد باکسر کیخلاف جعل سازی اور فراڈ کے الزمات ثابت نہیں ہوئے، مون لائٹ سینما کے مالک کے قتل میں بھی عابد باکسر ملوث نہیں۔
عابد باکسر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھ پر جھوٹے مقدمات بنائے گئے ہیں۔ تفتیش میں بے گناہ قرار پایا ہوں۔؎
واضح رہے کہ اس سے قبل پولیس 6 مقدمات میں عابد باکسر کو بے گناہ قرار دے چکی ہے، اب عابد باکسر کیخلاف صرف دو مقدمات باقی رہ گئے ہیں۔