ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مولانا فضل الرحمان کی بیرسٹر گوہر سے ملاقات، والدہ کے انتقال پر تعزیت

مولانا فضل الرحمان کی بیرسٹر گوہر سے ملاقات، والدہ کے انتقال پر تعزیت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: اسلام آباد میں جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان کی رہائش گاہ پہنچے اور ان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔

مولانا فضل الرحمان نے مرحومہ کے لیے بلندی درجات اور مغفرت کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کریم مرحومہ کی کامل مغفرت فرما کر اعلیٰ علیین میں مقام عطا فرمائے۔

انہوں نے کہا کہ ماں جیسی شفیق اور پیار کرنے والی ذات کی رحلت یقیناً بڑا صدمہ ہے، ماں کا کوئی نعم البدل نہیں۔

ملاقات کے موقع پر پی ٹی آئی کے صوبائی جنرل سیکریٹری علی اصغر خان، تحریک تحفظ آئین پاکستان کے ترجمان اخونزادہ حسین یوسفزئی اور طارق بلوچ بھی موجود تھے۔