ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا یوم آزادی پر پیغام 

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا یوم آزادی پر پیغام 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا یوم آزادی پر پیغام : 

وزیر خزانہ نے کہا پاکستان کے 79ویں یومِ آزادی کے موقع پر میں پاکستان اور دنیا بھر میں بسنے والے تمام پاکستانیوں کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔آج ہم اپنے بزرگوں کی بصیرت اور قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں ۔ایک مضبوط، خوشحال اور سب کو ساتھ لے کر چلنے والے پاکستان کی تعمیر کے عزم کی تجدید کرتے ہیں۔ پاکستان آج نئے اعتماد کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے۔معاشی استحکام مضبوط ہوا ہے،  اصلاحات پالیسی سے عملدرآمد کی طرف بڑھ رہی ہیں،  مالی اور بیرونی شعبے کے اشاریے بہتر ہو رہے ہیں، معیشت اور سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہو رہا ہے۔استحکام اب ہماری بنیاد ہے۔ اب ہم ترقی کے اگلے مرحلے کی جانب بڑھ رہے ہیں ۔

ہماری توجہ معاشی ترقی کو تیز کرنے، سرمایہ کاری لانے، برآمدات بڑھانے، روزگار پیدا کرنے اور اپنے لوگوں کے لیے مزید مواقع پیدا کرنے پر ہے۔اس سفر کا مرکز ہمارے لوگ ہیں۔جو ہماری سب سے بڑی طاقت اور سب سے اہم سرمایہ ہیں۔نوجوانوں، خواتین، کاروباری افراد، کسانوں، محنت کشوں، فری لانسرز، جدت لانے والوں اور کاروباری اداروں کو ہنر اور مواقع فراہم کرنا پاکستان کے روشن مستقبل کی بنیاد ہے۔ ہمارا مقصد واضح ہے: استحکام کو ترقی میں، اصلاحات کو مواقع میں، اور معاشی پیش رفت کو عوام کی بہتر زندگی میں بدلنا ہے۔ابھی بہت کچھ کرنا باقی ہے، لیکن سمت واضح ہے۔

تسلسل، مشترکہ کوشش اور پاکستان کی صلاحیت پر یقین کے ساتھ ہم آج کی پیش رفت کو کل کی خوشحالی میں بدل سکتے ہیں۔

یومِ آزادی مبارک۔ پاکستان پائندہ باد!