ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گیس بحران شدت اختیار کر گیا، شہری طویل لوڈ شیڈنگ سے پریشان

گیس بحران شدت اختیار کر گیا، شہری طویل لوڈ شیڈنگ سے پریشان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شاہدسپرا :لاہور شہر میں گیس کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ پر تاحال قابو نہ پایا جا سکا، جس کے باعث صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

ذرائع کے مطابق سسٹم میں گیس کی قلت کے باعث لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بڑھ کر 20 گھنٹے تک جا پہنچا ہے، جس سے گھریلو صارفین خصوصاً کھانا پکانے میں مشکلات کا شکار ہیں۔

     سوئی ناردرن گیس کمپنی کے مطابق صارفین کو صرف مخصوص اوقات میں گیس فراہم کی جا رہی ہے، جس میں صبح ناشتہ اور شام کھانے کے اوقات شامل ہیں، جبکہ دن کے دیگر اوقات میں گیس کی فراہمی معطل رہتی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ مشرق وسطیٰ کی موجودہ صورتحال کے باعث گیس سپلائی متاثر ہوئی ہے، جبکہ ایل این جی کی درآمد میں رکاوٹ کے سبب بھی سسٹم پر دباؤ بڑھ گیا ہے۔

گیس پریشر میں کمی کے باعث کئی علاقوں میں صارفین کو گیس دستیاب نہیں ہو رہی، جس سے روزمرہ زندگی شدید متاثر ہو رہی ہے۔

شہریوں نے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ گیس کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنایا جائے اور لوڈشیڈنگ کے مسئلے کا فوری حل نکالا جائے تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے۔