ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹرمپ کا ایران سے مذاکرات اور یوکرین جنگ پر اہم بیان

ٹرمپ کا ایران سے مذاکرات اور یوکرین جنگ پر اہم بیان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آئرلینڈ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کبھی جوہری ہتھیار نہیں رکھ سکتا اور ایران امریکا کے ساتھ معاہدہ کرنے کیلئے بے تاب ہے۔

ٹرمپ نے کہا کہ امریکا کے نمائندے ایرانی حکام سے ملاقات کریں تو انہیں کوئی اعتراض نہیں  ان کے مطابق ایران کے ساتھ جنگ مڈ ٹرم انتخابات کے بعد ختم ہوجائے گی امریکی صدر نے کہا کہ وہ ایسا کوئی معاہدہ نہیں کریں گے جو ان کیلئے قابل قبول نہ ہو۔ یوکرین کے معاملے پر صدر وولودیمیر زیلنسکی سے بھی بات ہوئی ہے۔

ٹرمپ نے کہا کہ زیلنسکی کو روس میں تیل کی تنصیبات کو نشانہ بنانا بند کرنا ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا وینزویلا سے بڑی مقدار میں تیل حاصل کر رہا ہے، جبکہ وینزویلا میں انتخابات اس وقت ہوں گے جب حالات سازگار ہوں گے۔

امریکی صدر نے کہا کہ امریکا میں دنیا کی سب سے کم شرح سود ہونی چاہیے اور امریکا تیزی سے ترقی کررہا ہے۔ علاوہ ازیں امریکی صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ جو بھی مصنوعی ذہانت میں سبقت لے جائے گا، وہ جیتے گا۔