سٹی 42 : سعودی عرب کی جانب سے شمال مغربی پاکستان میں دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کی گئی ہے۔
سعودی وزارت خارجہ نے بیان سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری کیا، جس کے مطابق وزارت خارجہ سعودی عرب کی جانب سے شمال مغربی پاکستان میں پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنانے والے دہشت گرد حملے پر مذمت کا اظہار کرتی ہے، اس دہشت گرد حملے کے نتیجے میں متعدد افراد جاں بحق ہوئے۔


واضح رہے کہ سکیورٹی فورسز کی جانب سے خیبر پختونخوا میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران بھارتی اسپانسرڈ 35 فتنۃ الخوارج دہشت گرد جہنم واصل کردیے گئے، آپریشنز کے دوران دہشتگردوں کا بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے 12 جوان شہید ہوگئے۔
دوسری جانب سکیورٹی فورسز نے لوئر دیر لال قلعہ میدان میں کیے گئے آپریشن میں 10 بھارتی اسپانسرڈ خوارج جہنم واصل کردیے، آپریشن کے دوران خوارجیوں کا بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے پاک فوج کے 7 جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔