علی اکبر : سابق وزیراعظم نواز شریف کو کلثوم نواز کےچالیسویں تک اڈیالہ جیل منتقل نہ کرنے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی گئی۔
مسلم لیگ ن کے رکن صوبائی اسمبلی میاں نصیر احمد کی جانب سے جمع کروائی جانے والی قرارداد کے متن کے مطابق ایوان میاں نواز شریف کی اہلیہ کی وفات پر دلی افسوس کا اظہار کرتا ہے،محترمہ کلثوم نواز کی جمہوریت کے لیے خدمات پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں،محترمہ کی وفات شریف خاندان کے لیے کسی المیے سے کم نہیں،شریف خاندان کی ملک کے لیے خدمات کو ملحوظ خاطر ر کھتے ہوئے انسانی ہمدردی کی بناء پر نواز شریف کی پیرول پر رہائی بڑھائی جائے۔
قرارداد میں نواز شریف کو واپس اڈیالہ جیل منتقل نہ کرنے کا مطالبہ کیا گیاہے اور حکومت پنجاب سے اپیل کی گئی ہے کہ جاتی امراء کو چالیسویں تک سب جیل قرار دیا جائے، محترمہ کلثوم نواز کی تعزیت کے لیے آنے والے ملکی اور غیر ملکی مہمانوں سے نواز شریف کو ملنے کی اجازت دی جائے۔