سٹی 42 : پنجاب بھر کے تمام سکول کل شیڈول کے مطابق کھلیں گے، تاہم راولپنڈی کی بارانی زرعی یونیورسٹی اور لاہور کی یو ای ٹی اور پنجاب یونیورسٹی میں (کل) 14 اکتوبر کو کلاسز آن لائن ہوں گی۔
صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پنجاب بھر کے تمام سکول کل شیڈول کے مطابق کھلیں گے ۔
پنجاب یونیورسٹی کا اعلان
پنجاب یونیورسٹی کے ترجمان نے بیان جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ 14 اکتوبر کو کلاسز آن لائن ہوں گی ، کل یونیورسٹی معمول کی کلاسز کیلئے بند رہے گی ۔
یو ای ٹی میں آن لائن کلاسز
یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی میں کل کلاسز آن لائن ہوں گی، یو ای ٹی نےآن لان کلاسز کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے ۔
راولپنڈی کی بارانی زرعی یونیورسٹی کا اعلان
سیکیوریٹی کے پیش نظر زرعی بارانی یونیورسٹی راولپنڈی میں آن لائن کلاسز لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ کل منگل، 14 اکتوبر سے تاحکم ثانی تمام کلاسز آن لائن ہوں گی۔