ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نواز شریف کے خط کے مندرجات مولانا فضل الرحمان سے شیئر کرنے کا فیصلہ

نواز شریف کے خط کے مندرجات مولانا فضل الرحمان سے شیئر کرنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عمراسلم) ماڈل ٹاؤن میں مسلم لیگ (ن) کا مشاورتی اجلاس ہوا جس میں آزادی مارچ سے متعلق حکمت عملی پر غور کیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ نواز شریف کے خط کےمندرجات مولانا فضل الرحمان سے شیئر کیے جائیں گے۔

نواز شریف کا خط لے کر مسلم لیگ (ن) کا وفد مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کرے گا، اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے بتایا کہ اجلاس میں شہبازشریف نے میاں نواز شریف کے خط کے مندرجات پڑھ کر سنائے، خط میں کہا گیا ہےکہ پارٹی وفد فوری طور پر مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کرے جس کے بعد اب ایک پارٹی وفد فوی طور پر مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کرے گا، انہوں نے پارٹی قیادت میں اختلافات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی کارکن اور قائدین سب کو نواز شریف کی ذات پر مکمل اعتماد ہے۔

احسن اقبال نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کی مشاورت سے آزادی مارچ کا حتمی پروگرام تشکیل دیا جائے گا، نواز شریف کے خط کے مطابق ان کے حکم پر پارٹی 100 فیصد عمل درآمد کرے گی۔

Sughra Afzal

Content Writer