نیشنل انٹر سکول سوئمنگ چیمپین شپ کا آغاز

نیشنل انٹر سکول سوئمنگ چیمپین شپ کا آغاز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عرفان قریشی: نیشنل انٹر سکول سوئمنگ چیمپین شپ کا آغاز، افتتاحی روز 8 سے 16 سال تک کی ایج کیٹیگریزمیں مقابلے ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب انٹرنیشنل سوئمنگ کمپلیکس نشترپارک میں نیشنل انٹر سکول سوئمنگ مقابلوں کا آغاز ہوگیا، چیمپین شپ میں ملک بھر کے مختلف تعلیمی اداروں کے تیراکوں نے مختلف ایج اور سٹایل کیٹیگریز میں مقابلے کھیلے۔

پنجاب سپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر اور تیراکی کے شعبے سے منسلک حفیظ بھٹی کا سٹی فورٹی ٹو سے گفتگو میں کہنا تھا کہ جہاں سپورٹس بورڈ کی جانب سے سہولیات اور کمپلیکسز کی تعمیر نے ماحول بدلا ہے وہیں کھلاڑیوں کی پھرتی اور ٹیکنیک میں بھی بہتری آتی جارہی ہے۔

نیشنل انٹر سکول سوئمنگ چیمپین شپ دو روز تک جاری رہےگی، جس میں انفرادی سمیت ریلے ریسز کا بھی انعقاد کیا جائے گا۔