ویب ڈیسک:نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے مختلف پوزیشنز کیلیے ملازمتوں کا اعلان کر دیا، درخواست جمع کروانے کی آخری تاریخ 20 نومبر ہے۔
نادرا ہیڈکوارٹر اسلام آباد میں ڈپٹی ڈائریکٹر (سیمنٹک لیڈ) کے عہدے کیلیے درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔ اگر آپ ڈیٹا انٹیلی جنس، مصنوعی ذہانت (اے آئی) اور ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کے بارے میں پُرجوش ہیں تو یہ آپ کیلیے بہترین موقع ہے،پوزیشن کے بارے میں مزید جاننے اور درخواست دینے کیلیے لنک پر کلک کریں: https://lnkd.in/dj5KmzJJ
نادرا نے ڈپٹی ڈائریکٹر (سیمنٹک بزنس انٹیلی جنس ڈویلپر) کے عہدے کیلیے درخواستیں طلب کی ہیں۔ یہ عہدہ پیچیدہ ڈیٹا کو قابل عمل بنانے کیلیے اعلیٰ درجے کی BI اور حل تیار کرنے پر مرکوز ہے،آپ اینالیٹکس، اے آئی اور سیمنٹک ماڈلنگ میں جدید ٹیکنالوجیز کا فائدہ اٹھا کر ڈیٹا پر مبنی ایکو سسٹم بنانے کے مشن میں شامل ہو سکتے ہیں،پوزیشن کیلیے اپلائی کرنے کیلیے اس لنک پر کلک کریں: https://lnkd.in/dUf8sQ72
نادرا ڈپٹی ڈائریکٹر ڈیٹا انجینئر لیڈ کے عہدے کیلیے درخواستیں طلب کر رہا ہے۔ یہ عہدہ بڑے پیمانے پر ڈیٹا پائپ لائنز اور آرکیٹیکچرز کو ڈیزائن کرنے اور ان کا انتظام کرنے کی ذمہ داری ادا کرتا ہے۔ اگر آپ کو ڈیٹا انجینئرنگ اور ڈیٹا ٹیکنالوجیز کا جنون ہے اس موقع سے فائدہ اٹھائیں،درخواست دینے کیلیے لنک پر کلک کریں: https://lnkd.in/dK_JHg9H
نادرا اسسٹنٹ ڈائریکٹر ٹیرا ڈیٹا ڈی بی اے کے عہدے کیلیے بھی درخواستیں طلب کر رہا ہے۔ یہ پوزیشن اتھارٹی کے ٹیراڈیٹا ڈیٹا بیس سسٹمز کے نظم و نسق، اس بہتر بنانے اور قابل اعتمادی و کارکردگی کو یقینی بنانے کیلیے ہے،اگر آپ کو ڈیٹا بیس ایڈمنسٹریشن، پرفارمنس ٹیوننگ اور انٹرپرائز ڈیٹا مینجمنٹ میں مہارت حاصل ہے تو پاکستان کے ڈیجیٹل تبدیلی کے سفر میں اپنا حصہ ڈالیں،اپلائی کرنے کیلیے دیے گئے لنک پر کلک کریں: https://lnkd.in/d63iuC89
واضح رہے کہ مذکورہ ملازمتوں کے مواقع نادرا ہیڈکوارٹر اسلام آباد میں ہیں جن کیلیے درخواست دینے کی آخری تاریخ 20 نومبر 2025 ہے۔