چودھری پرویزالٰہی کو نیب سے چھٹکارا مل گیا  

چودھری پرویزالٰہی کو نیب سے چھٹکارا مل گیا  
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی اکبر ) نیب کے ایگزیکٹو بورڈ نے چودھری پرویزالٰہی کے خلاف عدم ثبوت کی بنیاد پر انکوائری بند کرنے کی منظوری دے دی۔

تفصیلات کے مطابق نیب نے چودھری پرویزالٰہی کے خلاف   انکوائری بند کرنے کی جو منظوری دی ہے ، وہ بدعنوانی کا معاملہ نہیں تھا بلکہ 1989ء میں محکمہ بلدیات میں بعض تقرریوں میں مبینہ بے قاعدگی سے متعلق تھا جب چودھری پرویزالٰہی وزیربلدیات تھے اوریہ تقرریاں تین ارکان اسمبلی کی سفارش پر اس وقت کے وزیراعلیٰ میاں نوازشریف کی منظوری پر کی گئی تھیں لیکن میڈیا کے ایک حصہ میں اسے غلط طور پر بدعنوانی کا معاملہ ظاہر کیا۔ 

سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی کے ترجمان نے مزید کہا کہ جن ارکان اسمبلی کی سفارش پر مجاز اتھارٹی نے ان تقرریوں کی منظوری دی وہ انتقال کر چکے ہیں جبکہ ان تقرریوں کیلئے کارروائی کا آغاز کرنے والے سیکرٹری لوکل گورنمنٹ بورڈ اور سمریاں پیش کرنے والے اس وقت کے سیکرٹری بلدیات بھی اس جہان فانی سے رخصت ہو چکے ہیں، ان تقرریوں کیلئے متعلقہ رولز میں نرمی کی گئی تھی اور پنجاب رولز آف بزنس کے تحت وزیراعلیٰ اس کے مجاز تھے۔ 

ترجمان نے کہا ان متعلقہ حقائق کی روشنی میں اسے بدعنوانی کا کیس نہیں کہا جا سکتا بلکہ اس معاملہ کو زیادہ سے زیادہ تقرریوں میں بے ضابطگی یا اختیارات کا ناجائز استعمال کہا جا سکتا ہے اسی لیے اس بات کی تصحیح ضروری ہے کہ حقائق غلط انداز میں پیش کرنے سے کسی کی شہرت متاثر نہ ہو۔    

Azhar Thiraj

Senior Content Writer