ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مستحق بچوں کیلئے حصول تعلیم مشکلات کا شکار

مستحق بچوں کیلئے حصول تعلیم مشکلات کا شکار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض ) موبائل سکولز کیلئے2 بسیں خریدنے کی اجازت نہ مل سکی، کفایت شعارکمیٹی نے بسیں خریدنےکے منصوبہ پر اعتراض لگادیا، لاہور میں 100 انصاف سکول بنانےکا منصوبہ بھی کھٹائی میں پڑ گیا، ایجوکیشن اتھارٹی کے مطابق موبائل سکول منصوبے پر کام جاری ہے، کورونا کے باعث بسیں خریدنے میں تاخیر ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہورکو شہر کےگردونواح میں غریب اور مستحق بچوں کی تعلیم وتربیت کیلئے 2 موبائل سکولز بسیں خریدنے کی اجازت نہ ملی، کفایت شعارکمیٹی نے بسیں خریدنے کے منصوبے میں مبینہ کرپشن کا انکشاف ہونے پر ایجوکیشن اتھارٹی لاہور کو بسیں خریدنے سے روک دیا ہے، اب ایجوکیشن اتھارٹی لاہور کو بسیس خریدنے سے قبل کفایت شعار کمیٹی کواس منصوبہ کیلئے رضاء مند کرنا لازمی ہوگا۔

یادرہے کہ اس سے قبل بھی لاہور میں 100 کرائےکی بلڈنگزمیں انصاف سکول بنانے کا منصوبہ کھٹائی میں پڑ گیا ہے، ایجوکیشن اتھارٹی لاہور کی نااہلی کے باعث تاحال کرایہ کی بلڈنگز کا حصول ممکن نہیں ہوسکا، دوسری جانب ایجوکیشن اتھارٹی حکام کا کہنا ہے کہ کورونا کے باعث بسیں خریدنے میں تاخیر ہوئی، جونہی کفایت شعار کمیٹی اجازت دے گی بسوں کی خریداری کرلی جائے گی۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer