(سٹی 42) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ حکومت میاں محمد نوازشریف کی صحت کے ساتھ خطرناک کھیل کھیل رہی ہے.
ترجمان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب کا کہنا ہےکہ سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی علاج کیلئے بیرون ملک روانگی کو مشروط کرنا غیر آئینی اور غیر قانونی ہے، غیر ملکی ڈاکٹروں کی ہدایت کے مطابق ایئر ایمبولینس نے آج آنا تھا لیکن حکومتی رویے کی وجہ سےائیر ایمبولینس کی آمد میں تاخیر ہو رہی ہے۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ میاں محمد نوازشریف کو دو بار سٹیرائیڈ کی ہائی ڈوز دی جاچکی ہے، بار بار ہائی ڈوز دینا سابق وزیراعظم کی صحت کیلئے خطرناک ثابت ہوسکتا ہے۔
مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ ذیلی کمیٹی کے اجلاس کا بائیکاٹ نہیں کیا، خبر بے بنیاد اور گمراہ کن ہے، موقف سے کمیٹی کو آگاہ کرچکے ہیں، آج کمیٹی کے اجلاس میں لیگی نمائندوں کو مدعو ہی نہیں کیا گیا۔