سٹی 42: اسلام آباد میں غیر رجسٹرڈ نجی اسکولوں کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، خلاف ورزی پر سیل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
پرائیویٹ ایجوکیشنل انسٹیٹویشن اتھارٹی کا سخت مؤقف اپناتے ہوئے کہا طلبہ کے مستقبل اور صحت پر کوئی سمجھوتہ نہیں،غیر قانونی طور پر چلنے والے نجی تعلیمی اداروں کے خلاف فوری کارروائی ہوگی۔
نجی اسکول ایک ماہ سے زیادہ فیس پیشگی وصول نہیں کر سکیں گے۔12 ماہ کے تعلیمی سیشن سے زائد فیس وصولی مکمل طور پر ممنوع قرار دے دی گئی ۔والدین سے غیر قانونی فیس وصول کرنے والے اداروں کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کیا گییا ۔
فیس قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانہ، آڈٹ اور ادارہ سیل کرنے تک کارروائی ممکن ہے ۔ طلبہ کی صحت کے تحفظ کیلئے “لائٹر اسکول بیگز پالیسی” نافذ کردی گئی ۔
اسکول بیگ کا وزن بچے کے جسمانی وزن کے 10 فیصد سے زیادہ نہیں ہوگا۔بھاری بستوں سے بچوں میں کمر درد اور صحت کے مسائل روکنے کیلئے اہم اقدام اٹھایا گیا ۔
نجی اسکول غیر ضروری کتابوں اور بوجھ میں فوری کمی کریں، والدین کی شکایات کے ازالے کیلئے خصوصی شکایت سیل قائم کردیاگیا ۔
چیئرمین پیرا نے کہا طلبہ اور والدین کا استحصال کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔قانون پر عمل سب کیلئے لازم، خلاف ورزی پر زیرو ٹالرنس پالیسی ہے۔