سٹی 42: بھارتی حکومت نے پاکستانی سفارتخانے کے ایک اہلکار کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دے دیا۔ پاکستان نے بھی سخت جواب دینے کا فیصلہ کرلیا
بھارتی وزارت خارجہ کے مطابق اہلکار کو 24گھنٹے میں بھارت چھوڑنے کا حکم دیا گیا ہے۔ پاکستانی ہائی کمشنر کو اس حوالے سے ڈی مارش کیا گیا ہے.
سفارتی ذرائع کے مطابق بھارت کی جانب سے نئی دلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کے اہلکار کو ناپسندیدہ اہلکار قرار دینے پر سخت جواب دیا جاے گا, پاکستانی وزارت خارجہ کا بھارت کی سفارتی جارحیت پر منہ توڑ جواب دینے پر غور و خوص شروع ہوچکا ہے ، جلد ہی پاکستان کی جانب سے اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن کے اہلکار کو بھی ناپسندیدہ شخصیت قرار دیا جا ئے گا,
بھارتی ہائی کمیشن کے اہلکار کو بھی 24 گھنٹے میں پاکستان چھوڑنے کی ہدایت کی جاے گی, دفتر خارجہ بھارتی ناظم الامور گتیکا سری واستو کو بھی طلب کرنے پر مشاورت شروع کردی ، دفتر خارجہ اسلام آباد مٰں بھارتی ناظم الامور کو طلب کیا جا ئے گا,
بھارتی ناظم الامور کو احتجاج ریکارڈ کرانے کے ساتھ ڈی مارش تھمایا جاے گا, بھارتی ناظم الامور کو پاکستان کے فیصلے سے تحریری طور پر آگاہ کیے جانے کا بھی امکان ہے, دفتر خارجہ بھارتی اقدامات پر سخت جواب دینے کا ارادہ رکھتا ہے۔