ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سول ڈیفنس کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے 500 ملین کے فنڈز جاری

سول ڈیفنس کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے 500 ملین کے فنڈز جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 قیصر کھو کھر: سول ڈیفنس کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے 500 ملین کے فنڈز جاری کر دئیے۔

تفصیلات کے مطابق سیکرٹری داخلہ نے سول ڈیفنس کو 10 لاکھ رضاکاران کی رجسٹریشن کا ٹارگٹ دیدیا،سول ڈیفنس کیلئے گرانٹ محکمہ داخلہ کے انٹرنل سکیورٹی فنڈ سے دی گئی،50کروڑ کی گرانٹ سے سول ڈیفنس کیلئے جدید آلات خریدے جائیں گے،سول ڈیفنس کیلئے مائن ڈٹیکٹر، سنیک کیمرے ،الیکٹرک سائرن خریدے جائیں گے،آگ بجھانے کے آلات، بم دھماکے سے بچاؤ کے بلینکٹ ،آئی ٹی کا سامان لیا جائے گا۔

سول ڈیفنس صوبہ بھر میں نوجوانوں کو رضاکار کی تربیت فراہم کرے گا،گزشتہ 5 دنوں میں سول ڈیفنس ،ریسکیو نے 118,289 افراد کو تربیتی مشقیں کروائیں،مشقوں میں حملے یاحادثے کی صورت میں ہنگامی انخلاء، آگ بجھانے ،فرسٹ ایڈ بارے سکھایا گیا،تربیتی مشقوں میں طلباء و دیگر شہریوں کو ہنگامی حالات سے نمٹنے بارے رہنمائی فراہم کی گئی۔

سول ڈیفنس کے جدید آلات کی خریداری کیلئے فنڈز کی منظوری کابینہ کمیٹی نےامن و امان کے لئے دی،سول ڈیفنس قانونی تقاضوں پرعمل کرتے ہوئے رواں سال میں گرانٹ کو استعمال کریگا،سول ڈیفنس کوکسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے پیشگی تیاری مکمل کرنے کا ٹاسک دیا۔