ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

"سینٹرل کنٹریکٹ میں کھلاڑیوں کا انتخاب کارکردگی کی بنیاد پر کیا گیا"

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

حافظ شہباز علی: قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈکوچ و چیف سلیکٹر مصباح کہتے ہیں کہ سینٹرل کنٹریکٹ میں کھلاڑیوں کا انتخاب ان کی کارکردگی کی بنیاد پر کیا گیا ،  سرفراز احمد، فہیم اشرف اور آصف علی سمیت تمام کھلاڑی ہمارے پلان کا حصہ ہیں.

قومی کرکٹرز کے سنٹرل کنٹریکٹ کے اعلان کے بعد ویڈیو لنک کانفرنس کرتے ہوئے چیف سلیکٹر مصباح الحق کا کہنا تھا کہ تمام فارمیٹ کے کپتانوں کا اعلان کرکے پالیسی واضح کی گئی ہے بابر اعظم کو ون ڈے کپتان کے ساتھ ٹیسٹ ٹیم کے نائب کپتان کی ذمہ داریاں بھی دی گئی ہیں.

مصباح الحق نے کہا کہ سرفراز احمد اپنی خدمات کے باعث بی کیٹگری کے حقدار ہیں محمد عامر اور وہاب ریاض کو ڈراپ کرنا مشکل فیصلہ تھا ۔حسن علی کی کمر کی انجری دوبارہ شروع ہوگئی ہے ان کا ری ہیب جاری ہے ۔ چیف سلیکٹر اور ہیڈ کوچ کا کہنا تھا کہ کسی فہیم اشرف ، آصف علی سمیت محمدعامر ، وہاب ریاض اور کامران اکمل تمام لوگ ہمارے پلان کا حصہ ہیں.
ہیڈ کوچ کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس جیسی صورتحال کے با وجود کھلاڑیوں کے معاوضے میں کمی نہیں کر رہے ۔ بابر اعظم کو میچور کر رہے ہیں ان کو 2023 کے ورلڈ کپ تک کا کپتان رکھنے کاارادہ رکھتے ہیں، کھلاڑیوں کو گراونڈ میں لانے کے حوالے سے بھی پالیسی بنارہے ہیں.

خیال رہے کہ پی سی بی نے موجودہ صورت حال میں کھلاڑیوں کو معاشی فکر سے آزاد کرنے کے لئے قبل از وقت سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کردیا . سرفرازاحمد کو ون ڈے ٹیم کی قیادت کے ساتھ ساتھ اے کیٹیگری سے بھی فارغ کردیا گیا . وہاب ریاض ، محمد عامر اور حسن علی کی بھی سینٹرل کنٹریکٹ سے چھٹی کروادی گئی .

شاہین شاہ آفریدی پہلی مرتبہ اے کیٹیگری میں جبکہ نوجوان فاسٹ باؤلر نسیم شاہ پہلی مرتبہ سینٹرل کنٹریکٹ میں شامل کر لئے گئے . یاسرشاہ کی اے سے بی کیٹیگری میں تنزلی ہو ئی ہے توٹیسٹ کپتان اظہر علی کو بی سے اے جبکہ عابد علی کو سی سے بی کیٹیگری میں ترقی دے دی گئی .

مزید خبریں:انٹرنیشل کھلاڑیوں کا کورونا امداد کیلئے سامان عطیہ کرنے کا اعلان
پی سی بی کی جانب سے اعلان کردہ کنٹریکٹ کے مطابق اے کیٹگری میں اظہر علی ، بابر اعظم اور شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں. بی کیٹگری میں اسد شفیق ، عابد علی، حارث سہیل، محمد عباس، سرفراز احمد، محمد رضوان، شاداب خان ، شان مسعود اور یاسر شاہ شامل ہیں. فخر زمان ، افتخار احمد، عماد وسیم،امام الحق ، نسیم شاہ اور عثمان شنواری سی کیٹگری میں شامل ہیں .

نوجوان کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لئے اسپیشل ایمر جنگ کیٹگری میں حیدر علی، محمد حسنین اور حارث روف کو شامل کیا گیا ہے . نیا سینٹرل کنٹریکٹ یکم جولائی 2020 سے 30 جون 2021 تک نافذ العمل ہوگا.