احمد منصور: پاکستان فوج نے افغاستان میں فتنہ الخوارج کے خلاف جاری آپریشن غضب للحق میں کامیاب فضائی حملوں کی ویڈیو جاری کردی۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک افواج نے 12/13 مارچ کی درمیانی شب صرف افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے دہشتگرد ٹھکانوں سمیت فوجی تنصیبات کو کامیابی سے نشانہ بنایا،ان حملوں میں پاک افواج نے قندھار میں ایئر فیلڈ کی آئل سٹوریج سائٹ سمیت ملحقہ لاجسٹک انفراسٹرکچر کو موثر انداز میں تباہ کیا۔
سیکیورٹی ذرائع اس آئل سٹوریج سائٹ کا تیل دہشتگرد سرپرست طالبان ریجیم اور دہشت گردِ تنظیمیں بھی اپنی مذموم کارروائیوں کیلئے استعمال کر رہی تھی۔ جاری کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پاک افواج کی جانب سے صرف فوجی تنصیبات اور دہشتگرد ٹھکانوں کو ہی تباہ کیا گیا ۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ویڈیو اس پروپیگنڈا کو بھی زائل کرتی ہے کہ پاک افواج کی جانب سے افغانستان میں سول آبادی کو نشانہ بنایا جا رہا ہے،آپریشن غضب للحق کے تحت کارروائیاں اہداف کے حصول تک جاری رہیں گی۔