ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مریم نواز کی بہتر حکمت عملی کی بدولت صوبے میں جرائم کی شرح میں نمایاں کمی آئی ہے: عظمیٰ بخاری 

مریم نواز کی بہتر حکمت عملی کی بدولت صوبے میں جرائم کی شرح میں نمایاں کمی آئی ہے: عظمیٰ بخاری 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک : وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ  مریم نواز کی بہتر حکمت عملی کی بدولت صوبے میں جرائم کی شرح میں تیزی سے کمی واقع ہوئی ہے، جو حکومت کی مؤثر اور مربوط حکمت عملی کا براہِ راست نتیجہ ہے۔

عظمیٰ بخاری کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی بہتر حکمت عملی کی بدولت صوبے میں جرائم کی شرح کم ہوئی ہے، جرائم میں کمی لانے میں سی سی ڈی اور پنجاب پولیس نے اہم کردار ادا کیا ہے, پنجاب کے کئی اضلاع میں اب روزانہ ہونے والی معمولی جرائم کی وارداتیں بھی نمایاں طور پر کم ہو گئی ہیں، وزیراعلیٰ مریم نواز نے سی سی ڈی کی عوام میں بڑھتی ہوئی پذیرائی کو مدنظر رکھتے ہوئے اسے ایک پریمیئر ایجنسی بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ پنجاب میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہو رہی ہے اور جرائم کے اعداد و شمار اب کافی حوصلہ افزاء ہیں، اب پنجاب میں کوئی بھی کسی ماں، بہن یا بیٹی کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرات نہیں کر سکتا, خواتین کا تحفظ وزیراعلیٰ مریم نواز کی پہلی ترجیح اور ان کی ریڈ لائن ہے، پنجاب پولیس کے ہر افسر اور اہلکار کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ شہریوں کو ”سر“ اور ”جناب“ کہہ کر مخاطب کریں۔