ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی اور اسلام آباد میں میٹرو بس سروس معطل

 راولپنڈی اور اسلام آباد میں میٹرو بس سروس معطل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ارشاد قریشی: راولپنڈی اور   اسلام آباد میں یوم القدس کے موقع پر نکالی جانے والی ریلیوں کے باعث جڑواں شہروں میں میٹرو بس سروس ایک روز کے لیے معطل کر دی گئی ہے۔

انتظامیہ کے مطابق یوم القدس حمایتِ المظلومین ریلی کے انعقاد کے پیش نظر سیکیورٹی خدشات کے باعث یہ فیصلہ کیا گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ میٹرو بس سروس کی معطلی کا مقصد شہریوں کی حفاظت اور ریلی کے شرکاء کو محفوظ ماحول فراہم کرنا ہے۔

اطلاعات کے مطابق ایک ریلی دربار سخی محمود سے نکالی جائے گی جبکہ دوسری ریلی امام بارگاہ عاشق حسین تیلی محلہ سے مری روڈ تک جائے گی۔ ریلیوں کے باعث اہم شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہونے کا امکان ہے۔

سیکیورٹی کے پیش نظر جڑواں شہروں میں پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی اضافی نفری تعینات کر دی گئی ہے۔ حساس مقامات کی نگرانی بڑھا دی گئی ہے جبکہ ریلی کے روٹس پر خصوصی سیکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔

انتظامیہ نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور متبادل راستے اختیار کریں تاکہ ٹریفک کی ممکنہ مشکلات سے بچا جا سکے۔