ثمرہ فاطمہ:شہر کا مطلع جزوی طور پر ابر آلود ہے ،سورج اور بادلوں کے درمیان آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری ہے جس سے موسم خوشگوار محسوس ہو رہا ہے۔
ہوائیں تقریباً 6 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔موجودہ درجہ حرارت 21 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
ہوا میں نمی کا تناسب 51 فیصد ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج بوندا باندی کا امکان ہے جبکہ آنے والے دنوں میں بھی بارش متوقع ہے۔آئندہ چند روز تک مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
گزشتہ روز ہونے والی بارش کے باعث فضائی آلودگی میں کچھ بہتری آئی ہے۔لاہور آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں چھٹے نمبر پر آ گیا ہے۔
شہر میں فضائی آلودگی (AQI) کی مجموعی شرح 173 ریکارڈ کی گئی۔
دوسری طرف کراچی میں شدید گرمی، تپتی دھوپ اور حبس کی کیفیت ہے اورمحکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں درجہ حرارت 38 ڈگری تک جاسکتا ہے۔
گزشتہ روزکراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیاتھا،محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میںموجودہ درجہ حرارت 25 ڈگری سینٹی گریڈ اورہوا میں نمی کا تناسب اس وقت 52 فیصدہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شمال مشرقی سمت سے 4 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔
اے کیوآئی کے مطابق شہر کا فضائی معیار بدستور خراب ہے اوردنیا کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی بارہویں نمبر پر موجود ہے،ہوا میں آلودہ ذرات کی مقدار 116 پرٹیکیولیٹ میٹر ریکارڈکی گئی ہے۔