ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ق لیگ کا سخت ردعمل۔۔ شیخ رشید نے یوٹرن لے لیا

شیخ رشید
کیپشن: Shiekh Rasheed
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ  4اور 5 سیٹوں والے بیان پر لوگ ناراض ہوئے۔ق لیگ کا نام نہیں لیا، چودھری شجاعت بڑے بھائی ہیں ۔

وزیر داخلہ شیخ رشید کا چیمبر آف کامرس کی تقریب سے خطاب  کرتے ہوئے کہنا تھا کہ  اتحادیوں کو ساتھ لیکر چلنا چاہتے ہیں۔ ق لیگ اور چودھری کا نام نہیں لیا ، ایک عام بات کی۔ چودھری شجاعت کی والدہ مجھے کھانا بھجواتی تھیں۔ چودھری شجاعت حسین میرے بڑے بھائی ہیں ان کیخلاف کبھی بات نہیں کی، ان کی بہت عزت کرتا ہوں۔ 

شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کہیں نہیں جارہے، 5 سال پورے کریں گے۔ 2 دن بعد وزیراعظم کی پوزیشن واضح ہوجائے گی۔ وزیر داخلہ نے کہا ملک انارکی کی طرف جارہا ہے۔ جے یو آئی کا کوئی کارکن گرفتار نہیں۔ ملیشیا فورس کو اسلام آباد آنے کی اجازت نہیں دیں گے۔15 مارچ کے بعد قومی اسمبلی اجلاس بلانے کا فیصلہ اسپیکر نے کرنا ہے۔ اسپیکر کا فیصلہ کسی عدالت میں چیلنج نہیں کیا جاسکتا۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز شیخ رشید نے ق لیگ کو بلیک میلر کہتے ہوئے الزام لگایا تھا کہ 5 سیٹوں والے وزیراعلیٰ کی سیٹ مانگ رہے ہیں۔ جس کے بعد اسپیکر پرویز الہی  کے صاحبزادے اور وفاقی وزیر مونس الہیٰ نے وزیر داخلہ کو سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ شیخ صاحب بھول رہے ہیں کہ وہ اسٹوڈنٹ لائف میں ہمارے بزرگوں سے پیسے لیا کرتے تھے۔

Muhammad Zeeshan

Senior Copy Editor