’’معیاری تعلیم کی فراہمی تحریک انصاف کی ترجیحات میں شامل ہے‘‘

’’معیاری تعلیم کی فراہمی تحریک انصاف کی ترجیحات میں شامل ہے‘‘
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: وزیر ہائر ایجوکیشن راجہ یاسر ہمایوں سرفراز کی زیرصدارت اوکاڑہ یونیورسٹی سنڈیکیٹ کا اجلاس ہوا جس میں سنڈیکیٹ ڈیپوٹیشن پالیسی اور اساتذہ کی تعیناتی کے حوالے سے رولز کی منظوری دی گئی۔

منسٹر بلاک میں وزیر ہائر ایجوکیشن راجہ یاسر ہمایوں سرفراز کی زیرصدارت اوکاڑہ یونیورسٹی سنڈیکیٹ اجلاس میں وائس چانسلر ڈاکٹر زکریا ذاکر، ایڈیشنل سیکرٹری ہائر ایجوکیشن طارق حمید بھٹی اور دیگر ممبرز نے شرکت کی۔  اجلاس میں اساتذہ کی تعیناتی کے حوالے سے رولز اور ڈیپوٹیشن پالیسی کی منظوری دی گئی۔ یونیورسٹی میں مختلف پیرا میڈیکل کورسزشروع کرنےاوراکیڈمک کونسل کی سفارشات کی بھی منظوری دی گئی، اجلاس میں یونیورسٹی سٹاف کو ایک ماہ کی بنیادی تنخواہ بطور اعزازی تنخواہ دینے کی بھی منظوری دی گئی۔

راجہ یاسر ہمایوں سرفراز کا کہنا تھا کہ پنجاب کی ہر ڈویژن میں بین الاقوامی معیار کی یونیورسٹی بنانے کی کوشش کر رہے ہیں، معیاری تعلیم کی فراہمی تحریک انصاف کی ترجیحات میں شامل ہے۔

Shazia Bashir

Content Writer