جنید ریاض:اوپن مارکیٹ میں مختلف جماعتوں کی درسی کتب کی قلت برقرار ہے، جبکہ متعدد مضامین کی کتابیں طلب کے مطابق دستیاب نہ ہونے کے باعث طلبہ اور والدین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق دہم اور گیارہویں جماعت کی درسی کتب کی ایلوکیشن میں تاخیر کے باعث ان کتابوں کی قلت پیدا ہوگئی ہے۔ اسی طرح چھٹی جماعت کی جغرافیہ اور تاریخ کی کتابیں بھی اوپن مارکیٹ میں دستیاب نہیں ہیں۔
مارکیٹ میں ساتویں اور آٹھویں جماعت کی ریاضی کی کتابوں کی بھی شدید کمی ہے، جبکہ صرف ساتویں جماعت کی ریاضی کی تقریباً 40 ہزار نئی کتابیں فوری طور پر مارکیٹ میں درکار ہیں۔
اس کے علاوہ نویں جماعت کی ہوم اکنامکس کی کتاب بھی مارکیٹ سے نایاب ہے، جبکہ نہم اور دہم کی جنرل سائنس کی کتابوں کی بھی شارٹیج برقرار ہے۔ دہم جماعت کی ہوم اکنامکس اور نہم و دہم کی پنجابی کی کتابیں بھی طلب کے مطابق دستیاب نہیں۔
درسی کتب کی اس قلت کے پیش نظر پیکٹا (PECTAA) نے مذکورہ شارٹ کتابوں کی ایلوکیشن کے لیے پبلشرز سے درخواستیں طلب کر لی ہیں تاکہ طلب کے مطابق کتابوں کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔