ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیٹنی قومی تحریک کے چیئرمین کی گاڑی پر دھماکا؛ ایک شخص جاں بحق، 3 دہشتگرد ہلاک

بیٹنی قومی تحریک کے چیئرمین کی گاڑی پر دھماکا؛ ایک شخص جاں بحق، 3 دہشتگرد ہلاک
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت میں اتوار کی شام خیبر پختونخوا تیجوری روڈ پر ایک مقامی سیاسی رہنما کی گاڑی پر دیسی ساختہ بم (آئی ای ڈی ) سے حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور 3 دیگر زخمی ہوئے، جبکہ3 دہشت گردوں کے بھی مارے جانے کی اطلاعات ہیں۔

بنوں ریجن کے ریجنل پولیس آفیسر نے میڈیا کو بتایا کہ بیٹنی قومی تحریک کے چیئرمین  انعام اللہ  پل احمد زئی کے علاقے سے امن کے لیے ہفتہ وار احتجاج سے واپس آ رہے تھے جب ان کی گاڑی تیجوری روڈ پر نصب دیسی ساختہ بم ( آئی ای ڈی ) سے ٹکرا گئی۔ 

 پولیس ترجمان نے کے مطابق انعام اللہ حملے میں محفوظ رہے، تاہم اطلاعات کے مطابق اس واقعے میں ایک شخص ہلاک اور3 دیگر زخمی ہوئے۔ پولیس نے بتایا کہ انعام اللہ کے قافلے کی جانب سے کی گئی جوابی کارروائی میں 3 دہشت گرد بھی مارے گئے۔

 انعام اللہ نے جائے وقوعہ سے ایک ویڈیو بھی شیئر کی ہے جس میں گولیوں کی آوازیں سنی جا سکتی ہیں، وہ عوام سے گھروں سے باہر نکلنے کی اپیل کر رہے ہیں ۔ ان کا کہنا ہے کہ انہوں نے3دہشت گردوں کو ہلاک کیا ہے۔

 پولیس ترجمان نے کہا کہ پولیس ٹیم جائے وقوعہ کے لیے روانہ ہو چکی ہے اور تفصیلی رپورٹ بعد میں فراہم کی جائے گی ۔