ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عمران خان کو 4 سال مہنگائی کا خیال نہیں آیا، مریم نواز

مریم نواز،لیہ،جلسہ،ڈیزل ،پٹرول،قیمتیں،شہباز شریف،سٹی 42
کیپشن: مویم نواز،فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ ن لیگ جیتے گی نہیں بلکہ جیت چکی ہے، مخالفین کو گالیاں دینے والے خیبر پختونخوا کی حالت زار تو دیکھ لیں، آئندہ 24 سے 48 گھنٹوں میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں کم ہوں گی۔

لیہ میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ یہ جلسہ نہیں اللہ تعالیٰ کی شان دیکھ رہی ہوں، لیہ میں اس سے بڑا جلسہ کبھی زندگی میں نہیں دیکھا، لیہ والوں نے اپنے ریکارڈ خود ہی توڑ دیئے ہیں، لیہ میں داخل ہوئی تو میلوں دور جلوس دیکھے، لیہ والوں آپ پر میرا قرض رہا جو خدمت کر کے اتاروں گی، لالہ طاہر کو پیشگی مبارکباد، آپ الیکشن جیت چکے ہیں، 17جولائی کو لیہ سے شیر، شیر شیر کی آواز آئے گی۔

 انہوں نے مزید کہا کہ 17 جولائی کو شیر کا مقابلہ گیڈر کی لائی ہوئی مہنگائی، کرپشن، نااہلی، نالائقی اور بے روزگاری سے ہے، شیر کا مقابلہ، فتنہ اور انتشار سے ہے، 17 جولائی کو پنجاب کا مقابلہ پنجاب دشمن عمران خان سے ہے، عمران خان پنجاب کی تباہی کا سب سے بڑا منصوبہ ہے، عمران خان نے پنجاب میں تباہی، نواز شریف نے خوشحالی کے منصوبے لگائے، اسلام آباد کی حدود سے آکر گالم گلوچ کر کے واپس چلا جاتاہے۔

  مریم نواز کا کہنا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر نے کہا کہ عمران خان کو 4 سال مہنگائی کا خیال نہیں آیا، عوام جانتے ہیں تباہی لانے والے کا نام عمران خان ہے، مشکل فیصلے جتنے کرنے تھے کرلیے اب اچھا وقت دستک دے رہا ہے، آئندہ 24 سے 48 گھنٹے میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں کم ہوں گی، وزیراعظم شہباز شریف نے سمری منگوالی ہے۔