نواز شریف کو وطن پہنچنے سے پہلے بری خبر مل گئی

نواز شریف کو وطن پہنچنے سے پہلے بری خبر مل گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سالک نواز: پاکستان تحریک انصاف کے سینیر رہنما شفقت محمود کا کہنا ہے کہ پرامن احتجاج کرنا سب کا حق ہے، جبکہ میاں برادران کا اپنا کردار جس وقت وہ حکومت میں تھے کسی سے چھپا  ہوا نہیں۔

گارڈن ٹاون میں واقع پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹریٹ میں پاکستان  تحریک انصاف کے رہنما شفقت محمود اور ڈاکٹر مراد  راس نے پریس کانفرنس کی۔  میڈیا سے گفتگو کرتے ہوۓ شفقت محمود نے  کہا کہ این اے ایک سو تیس کی معروف شخصیت ڈاکٹر امجد نت نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا ہے جو کہ اس بات کا ثبوت ہے کہ اب  مسلم لیگ ن  کے ورکرز اپنی جماعت میں نہیں رہنا  چاہتے۔

یہ خبر بھی پڑھیں:  نوازشریف اور مریم نواز کی فلائٹ ڈیڑھ گھنٹہ تا خیر کا شکار

انہوں نے کہا کہ پرامن احتجاج کرنا سب کا حق ہے مگر یہ موجودہ حکومت ہی بتا سکتی ہے کہ ایسا کیا خدشات تھے، جن کے باعث فون سروس بند اور کنٹینرز لگانے کا فیصلہ کیا گیا۔

شفقت محمود  نے کہا کہ جب وہ سینیٹر تھے تو اس وقت ن لیگ کی حکومت کو متعدد بار کہا کہ ایسے قوانین مت بنائیں جن کا کل کو خود سامنا نہ کر سکیں جبکہ ریحام خان کی کتاب ایک سپانسر پراجیکٹ تھا جس کا پہلے سے  ہمیں علم تھا۔

پڑھنا مت بھولئے: جو قانون توڑے گا جیل جائے گا: نگران وزیر داخلہ پنجاب

ڈاکٹر  مراد راس نے کہا کہ ڈاکٹر امجد نت کے پی ٹی آئی میں شمولیت کے فیصلے سے ہمارے بازو اور مضبوط ہوں  گے۔ ڈاکٹر امجد نت کا کہنا تھا کہ عدلیہ کے فیصلے کے بعد اب مسلم لیگ ن میں رہنا وطن دشمنی ہے، جبکہ الیکشن میں عمران خان کی جماعت کا جیتنا ملک اور قوم دونوں کے لیے ضروری ہے۔